اسلام آباد، 15 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عظمی میں وزیر اعظم
نواز شریف کے خاندان سے متعلق پنامہ پیپرس لیک معاملے کی سماعت جلد کرنے پر
رضامند ہو گئی ہے اور اس نے اس کے لئے 20 اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست قبول کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس انور ظہیر
جمالی کریں گے، پناما پیپرس لیک سے متعلق پانچ درخواستوں کی سماعت کرے گی۔